- معراج رسول صلى اللہ علیہ وسلمواقعہ معراج نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا ایک منفرد, ممتاز اور عظیم الشان واقعہ ہے – یہ ایک طرف رب ذوالجلال کی قدرت کاملہ کا ظہور , الہی معجزہ , صداقت ونبوت کی آیت ونشانی ہے تو دوسری طرف اپنے اندر بے شمار عبرت وموعظت اور دروس ونصائح کے خزانے سےٍ معمور اور عقیدہ وعمل کے بیش بہا موتیوں سے مالا مال ہے, اس واقعہ میں عقیدہ کی اصلاح بھی ہے اور بہت سے معاشرتی آداب کی تعلیم بھی , یہ واقعہ رب کریم کے ساتوں آسمانوں کے اوپر اپنی مخلوق سے الگ اپنے عرش پر مستوى ہونے کی مضبوط ومستحکم دلیل بھی ہے اور اقامت صلاۃ کی ترغیب بھی . اس واقعہ کی اسی گوناگوں اہمیت کے پیش نظر علمائے اسلام نے اسے خصوصی اہمیت دی ہے اور اسکی تشریح وتوضیح میں اپنی کاوشیں صرف کیں. زیرنظر کتا ب بھی اسی سلسلہ کی ایک ادنى سی کاوش ہے جسمیں فاضل مولف نے واقعہ معراج سے متعلق صرف صحیح ومستند روایات نیز مقبول ومعتبر احادیث وآثارکو جگہ دی ہے –اوراس سلسلہ میں محدث عصر شیخ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کی کتاب " الإسراء والمعراج" سے استفادہ کیا ہے نیز مسائل وفوائد کے استنباط میں حافظ ابن حجر کی فتح الباری شرح بخاری سے زیادہ ترفائدہ اٹھایا ہے . اپنے موضوع پر نہایت ہی جامع ومانع کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.- تاليف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی - نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
کتب
- تبلیغی جماعت [ عقائد، افکار، نظریات اور مقاصد کے آئینہ میں ]زیر نظر کتاب میں تبلیغی جماعت کے عقائد, افکار, نظریات اور مقاصد کی نقاب کشائی کی گئی ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- شرح السنة للإمام البربهاري رحمه اللهزیرنظرکتاب میں اہل سنت والجماعت کے عقائد کو کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلى طورپر ذکر کرکے باطل ومخالف فرقوں کی علمی تردید بھی کی گئی ہے.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ: مختصرسوانح حیات اور آپ پرکئے گئے اعتراضات کے جواباتزیر مطالعہ کتاب میں صحابی رسول أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے ’ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے آپ کی صحبت’ حدیث نبوى کی خدمت میں آپ کی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے ’ اوراعداء اسلام خصوصاً متشرقین وغیرہ کی طرف سے آپ پر لگائے گئے الزامات و اعتراضات کا علمی جواب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید رسالہ ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.تاليف : حارث بن سلیمان نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب 
- عربی زبان غیر عرب کو آپ کیسے پڑھائیں (اساتذہِ عربی کے لئے رہنما کتاب )زیر نظر کتاب میں عربی زبان پڑھانے والے اساتذہ کرام کیلئے چھوٹے چھوٹے محاضرات کا اردو مجموعہ نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے جس سے غیر عرب (عجم) حضرات کو عربی زبان سکھلانے میں کافی آسانی ہوگی –نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- آؤ قرآن سمجھیںزیرنظرکتاب چند تربیتی کورس پرمشتمل ہے جو قرآن فہمی میں نہایت ہی مفید ومعاون ہے. اس کورس کے اہداف درج ذیل ہیں: قرآن کو سمجھنا آسان ہوجائےٍ. نماز کو مؤثر طرح سے پڑھنے کی عادت ہو. قرآن سمجھ کر بار بار تلاوت کرنے کا شوق پیدا ہو. قرآن سے تعامل سمجھ میں آئے. ٹیم ورک یا اجتماعیت کی اسپرٹ پیدا ہو. عربی زبان سیکھنے اور قرآن فہمی کے اس کورس میں فرق فرق نمبر-1: صرف سننے اور پڑھنے پر توجہ فرق نمبر-2: نماز سے ابتداء فرق نمبر-3:الفاظ معانی پر زیادہ توجہ فرق نمبر-4: صَرْف پر زیادہ زور’ نَحْو پرکم.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 














