- جائز اور ناجائز تبرّكتبرک کامفہوم اوراسکی حقیقت کیا ہے؟ کیا انبیاء کی ذات سے تبرک حاصل کرنا جائز ہے؟ آثارصالحین واولیاء اورمقدس مقامات وازمان اوربابرکت کھانے وغیرہ سے تبرک حاصل کرنا کیسا ہے ؟ مشروع وغیرمشروع تبرک کے انواع کیا ہیں؟ یہ اوراس کے علاوہ دیگرمعلومات کا کتاب وسنت واقوال ائمہ کی روشنی میں جانکاری حاصل کریں گے ,میرے ناقص علم کے مطابق تبرک کے موضوع پربہت ہی نادر,جامع ومانع علمی شاہکار ہے.- نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
کتب
- الرحیق المختومالرحیق المختوم : نبي كريم صلى الله عليہ وسلم کی سیرت طیبہ پر ایک جامع اور بہترین کتاب ہے جسے رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے زیر اہتمام منعقد سیرت نگارى کے عالمی مقابلہ میں اول نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل ہے.تاليف : صفي الرحمن المباركفوري اصدارات : مکتبہ اسلامیہ پاکستان 
- توحید سب سے پہلے اے داعیان اسلام!يہ انتہائی عظیم اورنفع بخش رسالہ ہے جو ایک سوال کا جواب ہے جسے محدث عصر شیخ محمد ناصرالدین البانی رحمہ اللہ نے دیا ہے اور وہ سوال مجمل طور پر مندرجہ ذیل ہے: وہ کیا طریقہ کار ہے جو مسلمانوں کو عروج کی جانب لے جائے اور وہ کیا راستہ ہے کہ جسے اختیارکرنے پراللہ تعالى انہیں زمین پر غلبہ عطا کرے گا اور دیگر امتوں کے درمیان جوانکا شایان شان مقام ہے اس پر فائز کرے گا؟ پس علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس سوال کا نہایت ہی مفصل اور واضح جواب ارشاد فرمایا جسکی افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور مطالعہ کریں.تاليف : محمد ناصر الدين الألباني نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- سود کی تباہ کاریاں کتاب وسنت کی روشنی میںموجودہ دور میں سود معاشرے کا ایک ناسور بن چکا ہے جسکے برے اثرات سے اکثر لوگ متاثر ہیں کتاب مذکور میں اسی سود کی تباہ کاری اور اور معاشرے پر اسکے برے اثرات سے متعلق شرعی گفتگو کی گئی ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اور سودی کاروبار سے اپنے معاشرے کو بچائیں.تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل 
- مسئلہ میلاد اسلام کی نظر میںمسئلہ میلاد اسلام کی نظر میں : زیرنطرکتاب میں جشن میلادنبوی - صلى الله عليه وسلم - کے منانے کے متعلق تاریخی وشرعی بحث کی گئی ہے نیز قائلین میلاد نبوی کی دلیلوں اورکمزورشبہات کا مدلل اورٹھوس جواب دیا گیا ہے اورمفتی عرب سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کے متعلق میلاد کے منانے والوں کی تکفیر کے سلسلے میں بی بی سی لندن ریڈیوکے ذریعہ پھیلائے گئے غلط پروپیگنڈہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ موصوف رحمہ اللہ عید میلاد منانے والوں کی تبدیع کے قائل تھے نہ کی تکفیرکے. کیونکہ اس عید کا تصورقرون مفضلہ صحابہ وتابعین کے زمانہ میں نہیں تھا یہ تو ساتویں صدی عیسوی میں شیعی بادشاہ ملک مظفرکی ایجاد کردہ بدعت ہے جسےعصرحاضرکے نام نہاد مسلمان انتہائی تزک واحتشام کے ساتہ مناتے نظرآتےہیں نیز یہ عیسائیوں کی عید ولادت مسیح کے مشابہ بھی ہے جسکی شریعت میں ممانعت آئی ہے.تاليف : أبو بكر جابر الجزائري نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ترجمہ کرنے والا : سید محمد غیاث الدین مظاہری 
- دلوں کی اصلاح-تاليف : خالد بن عبد الله المصلح نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض 















