- اہل سنت وجماعت کے عقائد کے أصولزیرنظرکتابچہ میں اہل سنت وجماعت کے عقائد کے اصول کونہایت ہی مختصر,واضح اورجامع اندازمیں بيان کیا گیا ہے نیزائمہ کرام کی جانب سے بکثرت استعمال ہونے والے شرعی اصطلاحات کا بھی التزام کیا گیا ہے .یہ کتابچہ 16صفحات پرمشتمل نہایت ہی مفیداوراہم ہے.- تاليف : ناصر بن عبد الكريم العقل - نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
کتب
- نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاںزیر نظر کتاب میں نمازمیں صادرہونے والی تقریبا انسٹھ غلطیوں اورکمیوں کی نشاندھی کردی گئی ہے جوجہالت یافقہی جمودوتعصب کا نتبجہ ہیں جنکی معرفت نمازکی اصلاح کرنے میں معاون ثابت ہوگی نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.نظر ثانی کرنے والا : أبو عدنان محمد منير قمر - سيد طالب الرحمن - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : http://www.quransunnah.com 
- اسلامی عقیدہدنیائے عرب کے نامور محدث, مفسر اور محقق علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تقریر" اسلامی عقیدہ "جسمیں اسلام کے عقیدہ توحید کی اہمیت وحقیقت پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان مشرکانہ عقائد ونظریات کی وضاحت کی گئی ہے جو غیر اسلامی تہذیبوں کے اثرات کیوجہ سے مسلمانوں کی زندگیوں میں داخل ہوگئے ہیں.تاليف : محمد ناصر الدين الألباني نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- جنازے کے مسائلزیر نظر کتاب میں مصنف نے انسان کی موت سے لیکر اسکی تدفین تک اور تدفین کے بعد اسکے لواحقین کی جذباتی کیفیت اسلام کے مطابق کس طرح ہونی چاہئے اسکو بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے جیسے بیماری اور بیمارپرسی کے احکام, نماز جنازہ سے متعلق احکام ومسائل اور نماز جنازہ کی ادائیگی کا طریقہ کار, تدفین کے احکام, کفن کے احکام, قبروں کی زیارت کے حوالے سے شرعى احکام ومسائل اور انسانی وفات کے بعد اسکے لئے نیکیون کا سلسلہ کسطرح باقی رہ سکتا ہے اسکی وضاحت کے ساتھ ساتھ مروجہ ایصال ثواب کے طریقے اور ان کے بارے میں شرعى راہنمائی پر مبنى مدلل اور جامع ومانع گفتگو فرمائی ہے.تاليف : محمد إقبال كيلاني نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- اسلامي عقيده كتاب وسنت كي روشني میںزیر نظرکتاب میں اسلامی عقیدے کواختصارکے ساتہ سوال وجواب کی شکل میں کتاب وسنت کی روشنی میں جمع کردیا گیا ہے جوعوام وخواص سب کے لئے یکساں طورپرمفید ہے اورخاص کرکے مدارس واسکول کے طلبہ کیلئے نہایت ہی مفید ہے ,کیا ہی بہترہوتا اگر مدارس ومکاتب اورابتدائی اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شامل کردیا جاتا ,تاکہ ابتداء ہی سے اسلامی عقائد وافکارنئی نسلوں کی ذہنوں میں رچ بس جاتیں اورباطل وغلط افکارکے بگولے سے محفوظ رھتیں.تاليف : محمد جميل زينو نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ترجمہ کرنے والا : ليث محمد بستوي عمري 
- اھل کفر کے ساتھہ تعلقات؟ وفاداری یا بیزاریاھل کفر کے ساتھہ تعلقات؟ وفاداری یا بیزاری : زیرنظر کتاب اسلام میں ولاء وبراء کے أحکا م سے متعلق ہے,خاص طورسے موجودہ دورمیں عالمی سطح پرمسلمانوں کا مختلف باطل وگمراہ فرقوں ( اہل کتاب, مجوس ,شیعہ,ہندوس اورمشرکین وغیرہ) کے ساتہ کثرت سے سکونت اختیار کرنے کےسلسلے میں شرعی موقف کوواضح کرتا ہے ,اوریہ کتاب ولاءوبراء کےباب میں نہایت ہی مفید اور نادرسمجھا جاتا ہے .تاليف : مقصود الحسن الفيضي نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 














