- قرآنى معلوماتزیر نظر کتاب میں قرآن کریم کے احکام، اس کے فضائل اور امم سابقہ کے احوال وغیرہ کو نہایت ہی عام فہم اسلوب میں سوال وجواب کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مستفید ہوں.- تاليف : أبو عدنان محمد طیب بھواروی - نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات مجمعہ 
کتب
- شیطان کی انسان دشمنی، انتباہ اوربچاؤزيرنظر رسالہ میں شیطان مردود کی انسان دشمنى، اسکے عداوت کے مظاہر،اوراسکے مکروفريب سے بچنے کے مفید طریقے انتہائی شستہ وعام فہم اسلوب میں بیان کئے گئے ہیں.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، سلی ، ریاض 
- احتساب قاديانيّتاحتساب قادیانیت کی اس جلد(هشتم) میں فاتح قاديان, مناظر اسلام حضرت مولانا امرتسري رحمه الله كے ردقادیانیت پرمشتمل سترہ رسائل کو جمع کردیا گیا ہے جس میں مرزا غلام احمد قادیانی کی مسیح موعود ونبی خاتم وغیرہ کے باطل عقیدے اوراسکی دیگرہرزہ سرائیوں کا علمی بحث ومناظرہ کی شکل میں مسکت جواب دیا گیا ہے یہ کتاب علمی مناظرہ اور بحث ومباحثہ کے لئے نہایت ہی مفید ہے. احتساب قادیانیت کی اس جلد(نہم ) ميں فاتح قاديان, مناظر اسلام حضرت مولانا امرتسري رحمه الله كے ردقادیانیت پرمشتمل بقیہ سترہ رسائل کو جمع کردیا گیا ہے جس میں مرزا غلام احمدقادیانی کی مسیح موعود اورختم نبوت کےباطل عقیدےاوردیگرہرزہ سرائیوں کا علمی بحث ومناظرہ کی شکل میں مسکت جواب دیا گیا ہے, یہ کتاب باطل افکارونظریات سے بحث ومباحثہ اورعلمی مناظرہ کرنے کے باب میں نہایت ہی مفید ہے.نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله 
- ممنوعات شرعیہ-تاليف : محمد صالح المنجد ترجمہ کرنے والا : مشتاق احمد كريمي اصدارات : الہلال ایجوکیشنل سوسائٹی کٹیہار- انڈیا 
- اسلام اور ھندومت (ایک تقابلی مطالعہ)ہندومت کیا ہے ؟اسکی تاریخ کیا ہے؟اسلام اورہندومت کے درمیان کیا فرق ہے ان سب کے بارے میں جانکاری حاصل کیجئے کتاب مذکورمیں. ترجمہ کرنے والا : محمد زاہد ملک.تاليف : ذاكر نايك نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- مقام صحابہ رضی اللہ عنہمجسطرح قرآن مجيد كي تفسيروتعبير نبي صلى الله عليه وسلم کی سیرت طیبہ کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی تعبیروتکمیل اور بقا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل وکردار کے بغیر ممکن نہیں’ کیونکہ صحابہ کرام ہی رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے علم کے وارث’آپ کے سفیر اور آپ کے مبلغ ہیں’ سارا دین ان ہی کے توسط سے امت کے پاس پہنچا اور وہ پوری امت کے محسن ہیں. امام ابوبكر الآجري رحمه الله نے بسند حسن امام حسن بصری رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا:"وہ محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے اصحاب تھے وہ اس امت کے سب سے زیادہ نیک دل’ سب سے زیادہ گہرا علم رکھنے والے اور سب سے کم تکلّف کرنے والے تھے’ وہ ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ تعالى نے اپنے دین کو سرفراز کرنے اور اپنے نبی کی صحبت کیلئے منتخب کیا’ انکے اخلاق واطوار کو اختیارکرو’ ربِ کعبہ کی قسم وہ صراطِ مستقیم پر تھے-" (کتاب الشریعة: 1/1686). /1686). یہ رُتبہ بلند ملا جسکو مل گیا ہرمُدّعى کے واسطے دار و رَسَن کہاں کتاب مذکورمیں محقّقِ عصرعلّامہ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے انہی نفوس قدسیہ کے مقام ومرتبہ کواجاگرکرکے ان سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیاہے،اوران ميں سے بعض کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے فکر کی کجی اور زیع کو بھی طشت ازبام کیاہے بلکہ علامہ ابن الوزیرالیمانی رحمہ اللہ نے جواپنی تمام ترعظمتوں کے باوجود اس مسئلہ میں سلفِ امت سے علیحدگی اختیارکرکے بعض صحابہ کی عدالت کو ہدف تنقید بنایا ہے اسے بھی بے نقاب کیا ہے اور انکی بے اعتدالیوں کو اجاگرکیاہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - عبد الحى انصارى - طارق محمود ثاقب - محمد خبیب احمد 














