- قبروں کی زیارت اور صاحبِ قبرسے فریادقبروں کی شرعی زیارت کا کیا طریقہ ہے؟زندہ یا فوت شدہ سے دعا کروانا کیسا ہے؟ پیروں اور قبروں کے سامنے ماتھا ٹیکنے والے کا کیا حکم ہے؟ مرتبہ اور عزت کا واسطہ دے کر قرب تلاش کرنا کیسا ہے؟ اور صوفیاء کے بیان کردہ متعدد سلسلوں کی حیثیت کیا ہے؟ کتابِ مذکور میں شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے ان سب سوالوں کا مدلل اور تشفی بخش جواب دیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اور شرک وقبرپرستی سے اسلامی معاشرہ کو محفوظ رکھیں.- تاليف : شيخ الاسلام ابن تيمية - نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - اصدارات : دفتر تعاونی برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، بطحاء 
کتب
- دلوں کی اصلاح-تاليف : خالد بن عبد الله المصلح نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض 
- تفسیر السعدی [ تيسير الكريم الرحمن في تفسير كلام المنان ]زیر نظر تفسیر جدید عربی تفاسیر میں ایک نہایت ممتاز تفسیرہے جوحسب ذیل خصوصیات کى حامل ہے: 1- یہ اسرائیلى اورضعیف روایات سے پاک ہے. 2- اسمیں صرفی ونحوی مباحث اورالفاظ کی لغوی تحقیق سے بالعموم احترازکیا گیا ہے. 3- احادیث کے حوالوں کا بھی اسمیں زیادہ التزام نہیں ہے لیکن اسکے باوجود اسکا منہج سلفی تفاسیرکے عین مطابق ہے. 4- فقہی اختلافات سے بھی بالعموم احترازکیا گیا ہے. 5- بغیرکسی ادعا کے ربط آیات کا ایسا التزام ہے جوتکلف وتعمق سے پاک ہے. 6- نہایت سادہ اورسلیس عربی میں آیت کا مفہوم فاضل مفسرنے اپنی خداداد فہم اورقرآنی بصیرت کی روشنی میں واضح کیا ہے. 7- قصص وواقعات سے عبروحکم کا استنباط بھی خوب اورنہایت عجیب ہے. 8- اسی طرح بعض آیات سے مسائل کا استنباط واستخراج بھی قابل داد ہے. 9- غیرضروری اورلا طائل مباحث سے بھی یہ تفسیرپاک ہے. 10- حشووزائد اورخواہ مخواہ کی طوالت سے اجتناب کیا گیا ہے. مذکورہ خصوصیات کی وجہ سے یہ تفسیرایک منفرد مقام کی حامل اورعرب علماء میں نہایت مقبول اورمعروف ہے.تاليف : عبد الرحمن بن ناصر السعدي نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : مكتبة دار السلام 
- تصحیح العقائد بابطال شواهد الشاهدزیرنظر کتاب " تصحیح العقائد بإبطال شواهد الشواهد "میں علم غیب،حاضروناظر، نور وبشر، رؤیت باری تعالى وغیرہ مسائل پر تفصیلی بحث کیا گیا ہے اورمخالفانہ شکوک وشبہات کا تحقیقی وعلمی جائزہ لیا گیا ہے.نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.تاليف : محمد رئيس نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- تاريخ وہابیت حقائق کے آئینے میںزیرنظر رسالہ میں ڈاکٹرمحمد بن سعد شویعر-حفظہ اللہ- نےٍ ان لوگوں کی ترد ید فرمائی ہے جو شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب تمیمی (ت1206ھ ) –رحمہ اللہ- کی تحریک سلفیت کو عبدالرحمن بن عبدالوہاب بن رستم اباضی خارجی (ت197ھ) کی طرف منسوب تحریک "وہابیت" کے منہج وطریقہ کارسے جوڑتے ہیں.تاليف : محمد بن سعد الشويعر نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ترجمہ کرنے والا : محمد اسماعيل عبد الحكيم اصدارات : رئاسہ عامہ برائے علمی تحقیقات وفتاوی ریاض 
- صحیح بخاری شریف-تاليف : محمد بن اسماعیل البخاری ترجمہ کرنے والا : محمد داود راز اصدارات : جمعيت اهل حديث بنگلور-هند 














