- ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں کتاب وسنت کی روشنی میںایمان کے نور اور نفاق کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر سا رسالہ ہے , جسمیں ایمان کا مفہوم, اسکے حصول کے طریقے , اسکے فوائد وثمرات , اسکی شاخیں اور مومنوں کے اوصاف نیز نفاق کا مفہوم , اس کے انواع واقسام, اسکے نقصانات اور منافقوں کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں- نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.- تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني - نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل 
کتب
- واقعۂ معراج اوراسکے مشاہدات ایک تحقیقی جائزہواقعۂ معرا ج کے بابت لوگ افراط وتفریط کے شکارہیں کچہ تواسے حسین خواب قراردیتے ہیں اورکچھ اسمیں افراط وغلوکا مظاہرہ کرتے ہوئے عبدومعبوداورخالق ومخلوق کے فرق کوبھی مٹاڈالتے ہیں زيرنظركتاب ميں واقعۂ معراج سے متعلق لوگوں کے مابین پائی جانے والی افراط وتفریط کی تغلیط وتردید ,نیزاس سے متعلق رطب ویابس روایات کی تنقیح وتصحیح کرکے واقعہ کی صحیح شکل کولوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے .اردوزبان میں یہ پہلی مستند اورتحقیقی شاہکارہے. ضرورپڑھیں اوردعائیں دیں.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- شبہات کا ازالہتاليف : محمد بن سليمان التميمي نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل اصدارات : وزارت برائے اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد ریاض 
- قرآنى معلوماتزیر نظر کتاب میں قرآن کریم کے احکام، اس کے فضائل اور امم سابقہ کے احوال وغیرہ کو نہایت ہی عام فہم اسلوب میں سوال وجواب کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مستفید ہوں.تاليف : أبو عدنان محمد طیب بھواروی نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات مجمعہ 
- نجات کا راستہزیر نظر کتابچہ میں مختصر طور پر دین اسلام کے بنیادی امور کا تذکرہ ہے جنکی معرفت حاصل کرنی اسلام قبول کرنے والے شخص کیلئے ضروری ہے تاکہ انکے مطابق عمل کرکے دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکے.تاليف : فیصل بن سکیت السکیت نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دفتر تعاونی برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، نسیم 
- اسلام کا نور اور کفر کی تاریکیاںاسلام کے نور اور کفرکی تاریکیوں کے بارے میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے, جسمیں اختصار کے ساتھ اسلام کا مفہوم, اسکے مراتب , اسکے ثمرات, اسکی خوبیاں , اسکے نواقض(منافى امور) ذکر کئے گئے ہیں نیز کفر , اسکا مفہوم, اسکے اقسام , تکفیر کی خطرناکى , تکفیر کے اصول اور کفر کے اثرات ونقصانات وغیرہ بیان کئے گئے ہیں. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني 














