- تبلیغی جماعت [ عقائد، افکار، نظریات اور مقاصد کے آئینہ میں ]زیر نظر کتاب میں تبلیغی جماعت کے عقائد, افکار, نظریات اور مقاصد کی نقاب کشائی کی گئی ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.- نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
کتب
- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ-تاليف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل اصدارات : وزارت برائے اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد ریاض 
- زيارت مدينہ منوره : احكام وآدابمدینہ منورہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کی جگہ ہے جہاں سے دین اسلام کی دعوت پورے عالم میں پھیلی ,یہی اسلام کی دوسری مسجد ہے جس کی طرف عبادت کی غرض سے رخت سفرکرنا مشروع ہے البتہ اسکا حج سے کوئی تعلق نہیں زیرنظرمضمون میں مدینہ منورہ کی زیارت کے آداب واحکام کوبیان کرکے اسمیں کی جانے والی بعض بدعات سے ڈرایا گیا ہے.تاليف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ترجمہ کرنے والا : أبو عدنان محمد منير قمر اصدارات : http://www.quransunnah.com 
- نفسياتى وجسمانى صحت كا راستہ (طریقہ)محترم قارئین! کیا آپ اپنی زندگی میں حزن وملال ، اضطراب وتنگی اور کثرت مشاکل سے دوچار ہیں؟ کیا آپ کسی جسمانی یا نفسیاتی مرض سے دوچار ہیں جسکا آپ کو علاج نہیں مل رہا ہے؟ کیا آپ کو اللہ کی اطاعت میں سستی اور اتباع خواہشات ومعاصى سے لگاؤ محسوس ہوتا ہے؟ کیا آپ اپنی زندگی میں کچھ منفی تغیّرات محسوس کرتے ہیں جسکا سبب آپ کو معلوم نہیں ہے؟ کیا آپ ایمان واخلاق کے اعلى مرتبہ پر پہونچنے کے خواہشمند ہیں؟اس قسم کے بہت سارے سوالوں کے جوابات انشاء اللہ آپ کو اس کتاب میں ملیں گے.تاليف : عبد الله بن عبد العزيز العيدان نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ترجمہ کرنے والا : شمس الحق اشفاق الله اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعیت الجالیات شفا 
- پیغمبررحمت صلى اللہ علیہ وسلماللہ تعالی نے انسان کو عقل وشعور سے نوازا ہے-عقل کو اگر شتر بے مہار کی طرح آزاد چھوڑ دیا جائے اور اسے خاص حدود وضوابط کا پابند نہ بنایا جائے تو وہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی لہے- اسی لیے اللہ نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کیلئے انبیاء ورسل کا سلسلہ جاری فرمایا- ہر عہد اور ہر علاقے میں انبیاء آتے اور فریضہ تبلیغ ودعوت ادا کرتے رہے تا آنکہ وحی ورسالت کا یہ زریں سلسلہ نبی عربی محمد صلى اللہ علیہ وسلم پر ختم کردیا گیا – اب قیامت تک آنے والے انسانوں کیلئے آپ ہی اللہ کی طرف سے ہادی ورہنما ہیں- آپ ہی کی بتلائی ہوئی تعلیمات وہدایات انسانیت کی نجات اور ابدی سعادت وخوش بختی کا واحد ذریعہ ہیں- ان سے اعراض وگزیرکرتے ہوئے محض اپنی عقل پر انحصار کرکے انسانیت قعرِ مذلت میں تو گرسکتی ہے لیکن امن وسکون وعافیت وراحت اور ابدی نجات سے ہمکنار نہیں ہوسکتی- اگرانسان موجودہ خلفشار اور پیش آمدہ تباہی وبربادی سے بچنا چاہتا ہے تو اسکیلئے ناگزیرہے کہ وہ پیغمبر رحمت صلى اللہ علیہ وسلم کے دامنِ عافیت میں پناہ لے جن کو خود اللہ تعالی نے رحمت للعالمین کے لقب سے ملقب فرمایا ہے , اور اس دین رحمت کے حصار میں آجائے جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش فرمایا- زیرنظر کتاب نبی صل اللہ علیہ وسلم کی رحمۃ للعالمینی کے اسی پہلو کواجاگر اورواضح کرتی ہے – کاش ! لوگ آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت وکردار اور اسوہ حسنہ کا مطالعہ کریں اور اسے اپنی زندگی میں سمولیں کہ اسی میں مسلمانوں کی عظمت رفتہ کا راز مضمر ہے اور انسانیت کی فلاح ونجات بھی اسی سے وابستہ ہے-تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني اصدارات : مكتبة دار السلام 
- كتاب وسنت کی دعائیں مع شرعى دم کے ذریعہ علاجزیر نظر کتاب مصنف کی کتاب( الذکر والدعاء والعلاج بالرقى من الکتاب والسنۃ) کی تلخیص ہے, اسمیں دعا کی قسم کو اختصارسے پیش کیا گیا ہے تاکہ اس سے استفادہ آسان ہوجائے , نیز اسمیں کچھ دعاؤں اور فوائد کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح آخرمیں شرعى دم کے ذریعہ علاج کے طریقے وآداب بیان کئے گئے ہیں ناچیز کی نظر میں نہایت ہی مفید کتاب ہے ضروراستفادہ حاصل کریں.تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - محمد اقبال عبد العزیز ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل اصدارات : موسسۃ الجریسی 













![تبلیغی جماعت [ عقائد، افکار، نظریات اور مقاصد کے آئینہ میں ] تبلیغی جماعت [ عقائد، افکار، نظریات اور مقاصد کے آئینہ میں ]](style/default/icons/typefile/pdf.gif)
